27 اکتوبر، 2026، 12:13 PM

اسرائیل، سیکورٹی، سیاسی اور معاشی بحران کے درمیان پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ

اسرائیل، سیکورٹی، سیاسی اور معاشی بحران کے درمیان پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ

اسرائیل میں سکیورٹی، سیاسی اور معاشی بحرانوں کے درمیان کنیسٹ کے 26ویں انتخابات کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے، جن میں 73 لاکھ سے زائد ووٹرز 120 پارلیمانی نشستوں کے لیے مقابلہ کرنے والی 38 انتخابی فہرستوں میں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔ ان انتخابات میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد ووٹرز 26ویں کنیسٹ کے ارکان کا انتخاب کررہے ہیں۔ یہ انتخابات ایسے وقت میں منعقد ہورہے ہیں جب صہیونی حکومت کو سکیورٹی، سیاسی اور معاشی محاذوں پر مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیل کے مرکزی انتخابی کمیشن نے اہل ووٹرز کی تعداد 73 لاکھ 31 ہزار 981 بتائی ہے۔ یہ تعداد نومبر 2022 میں ہونے والے انتخابات کے مقابلے میں 5 لاکھ 43 ہزار 177 زیادہ ہے۔ انتخابات میں کنیسٹ کی 120 نشستوں کے لیے 38 انتخابی فہرستیں میدان میں ہیں۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آباد وہ تمام افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جن کی عمر کم از کم 18 سال ہے اور جن کے نام انتخابی فہرستوں میں درج ہیں۔

سرکاری نتائج کا اعلان ووٹوں کی گنتی کے بعد مرحلہ وار رات کے دوران اور بدھ کے روز متوقع ہے۔ عام پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی اور انتخابی ریکارڈ مرکزی انتخابی کمیشن کو منتقل کیے جانے کے ساتھ نتائج کی صورت حال واضح ہوتی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، دوہرے لفافوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی اور ممکنہ انتخابی خلاف ورزیوں کی جانچ کا عمل اس کے بعد بھی جاری رہے گا۔ اعلان کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق، حتمی سرکاری نتائج کا اعلان زیادہ سے زیادہ 4 نومبر 2026 تک کردیا جائے گا۔

News ID 1942402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha